وزیراعظم کی احسن بھون کو اسلام آ باد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آ باد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انڈیپینڈنٹ گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلا کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نومنتخب نمائندے عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطیمیں رہتے ہیں.وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں