کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اوروزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں بعض افراد صوبائی حکومت کے خلاف بیان بازی کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں جنہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت قائم ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل سے مشاورت کے بعد حکومت چلارہے ہیں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے اور وہ دن دورنہیں جب بلوچستان کا شماربھی ترقی یافتہ صوبوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد اسستی شہرت حاصل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے افراد کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42سے کامیاب ہونے والے زرک خان مندوخیل کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے انہوں نے لاقے میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا ہے اوروہ نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے بھی کام کررہے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

