لاہور(این این آئی)جمعیت علما ئے اسلام(س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری محمد اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت بدامنی اورمہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی،ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث عوام آئے روز نقصانات سے دوچار ہورہے ہیں،اسلام آباد جیسے محفوظ ترین شہر میں خود کش دھماکہ اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ملک میں آئین اس وقت پامال ہے مسلسل غیر منتخب پارلیمنٹ سے غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری ترامیم وقوانین منظور کیے جارہے ہیں جن کا مقصد پارلیمنٹ کو بے وقعت بنا کر سیاسی جمہوری نظام سے عوام کو بدظن کرنا ہے،ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر سے ہر محب وطن پر یشان ہے کہ ملکی سطح پر اداروں پر اربوں رو پے لگائے جانے کے باجود آ خر ادارے ملک میں دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں کیوں ناکام ہیں اسلام آبادجیسے شہر میں جہاں جد ید تر ین سکیورٹی آ لا ت نصب ہیں وہاں دہشتگرد کیسے پہچا؟ سانحہ اسلام آباد میں شہید ہو نیوالو ں کے لواحقین سے ہم مکمل ہمدردی کااظہارکر تے ہیں اوردعا کر تے ہیں کہ اس سانحہ میں شہید ہو نے والو ں کو ا للہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

