تربت میں نیشنل پارٹی خواتین اجلاس، یاسمین لہڑی کا خواتین کو بااختیار بنانے پر زور

تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کیچ کے زیراہتمام خواتین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی خواتین سیکریٹری یاسمین لہڑی مہمانِ خصوصی تھیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یاسمین لہڑی نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی واحد جمہوری و نظریاتی جماعت ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم کے میدان میں آگے لانے اور سیاسی عمل میں بھرپور شرکت دلوانے کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہمیشہ خواتین کے کردار کو اہمیت دیتی رہی ہے اور آئندہ بھی خواتین کو ہر سطح پر نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کارکن خواتین پر زور دیا کہ وہ پارٹی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں اور معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ضلعی سطح پر خواتین کی تنظیم سازی، مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس سے ایڈووکیٹ گلسمین, صنوبر غفار ، زینب یاسین اور نذہت نور نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج سکریٹری کے فرائض لطیفہ احمد نے سرانجام دیئے ۔

نشر واشاعت
نیشنل پارٹی کیچ

اپنا تبصرہ بھیجیں