نیشنل پارٹی کیچ کا کونسلر سید اعجاز ملازئی کی گرفتاری کی شدید مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں میونسپل کارپوریشن تربت کے کونسلر سید اعجاز ملازئی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی بلاجواز گرفتاری نہ صرف جمہوری اقدار کے خلاف ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ کی بھی صریح توہین ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی ایسے اقدامات کو غیر جمہوری اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال سمجھتی ہے۔
بیان میں حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سید اعجاز ملازئی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، تاکہ عوام کا ریاستی اداروں اور جمہوری نظام پر اعتماد برقرار رہ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں