کوئٹہ(این این آئی) ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے یوم سیاہ مناتے ہوئے احتجاجی ریلیوں کا اعلان ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لیے پشتونخواملی عوامی پارٹی کا دفتر سیل کر دیااور شہر کے اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے ستائیسویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کوئٹہ میں احتجاجی ریلیوں کے اعلان کیا تاہم ضلعی انتظامیہ نے ریلیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کارروائیاں شروع کر دیں۔ انتظامیہ نے پی کے میپ کا دفتر سیل کر کے احتجاج کے لیے طے شدہ مقام بند کر دیا، جبکہ مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

