کراچی (رپورٹر)کنڈ ملیر کےقبائلی قیادت اور سماجی بیداری کے نمائندہ میر عامر خان ڈگارزئی کا عملی کردار ہے
کنڈ ملیر کے ساحلی علاقے میں بچوں میں شعور و آگہی کی فضا قائم کرنے، مقامی مسائل کو سامنے لانے اور اُن کے دیرپا حل کے لیے جس شخصیت نے واقعی خاموش مگر مؤثر جدوجہد کی ہے، وہ ہیں میر عامر خان ڈگارزئی۔
قبائلی وقار، بردباری اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار میر عامر خان نے نہ صرف معاشرتی سطح پر رہنمائی کی بلکہ کنڈ ملیر کے دیرینہ مسائل کو اسمبلی فورمز پر بھی بھرپور آواز دی۔
میر عامر خان ڈگارزئی نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی فعالیت کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، جبکہ ساحلی بستی میں اسکولوں کی اپگریڈیشن، بنیادی سہولیات اور تعلیمی ماحول بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔ ایک ذمہ دار استاد اور معاشرتی رہنما کے طور پر انہوں نے بچوں میں تعلیمی شعور، مستقبل بینی اور مثبت سوچ پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ان کی خدمات اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ اگر قیادت خلوص سے کام کرے تو چھوٹی بستیاں بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہیں۔ کنڈ ملیر کے عوام میر عامر خان ڈگارزئی کی ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنی حقیقی آواز سمجھتے ہیں۔

