غلنئی، محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی منڈیوں، داخلی و خارجی راستوں پر جانوروں کی بیماریوں کے تدارک کیلئے سپرے،ادویات فراہمی آگاہی مہم مکمل کرلی

غلنئی (این این آئی)عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر کے مویشی منڈیوں، داخلی و خارجی راستوں پر جانوروں کی بیماریوں کی تدارک کیلئے سپرے اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق 24اپریل سے جاری مہم میں فوکل پرسن ڈاکٹر نظار خان سمیت 30 اہلکاروں نے حصہ لیا۔عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کو مختلف بیماریوں کے علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا۔24 اپریل سے شروع ہونے والی اس مھم میں ضلع بھر کے مویشی منڈیوں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں نے خدمات سرانجام دیے اور سینکڑوں جانوروں کو طبی امداد مہیا کی گء۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک مراد علی کے ہدایات پر فوکل پرسن ڈاکٹر نظار کی نگرانی میں زونوٹک بیماریوں، کانگو، لمبی سکن سمیت متعدد بیماریوں کی تدارک کیلئے سینکڑوں جانوروں پر سپرے کئے گئے اور انکو ادویات فراہم کی گء۔مھم کے دوران جانوروں کی بیماریوں سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے خصوصی اگاہی مہم بھی چلائی گء۔عید الاضحی کے موقع پر بہترین خدمات فراہم کرنے پر عوام نے محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں