مودی سرکار کی سرپرستی میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت، عمران رشید شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنٹری پریذڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن اقوام متحدہ برائے پاکستان عمران رشید شیخ نے حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشل ملک سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھار کے وزیر اعلی کی جانب سے مسلم خاتون کا حجاب کھیچا جاناقابل مذمت اور باعث شرمناک ہے مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے, گزشتہ کئی سالوں سے حریت رہنما یسن ملک کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے، عالمی برادری کو بھارت میں اقلیتوں سمیت کشمیریوں کے تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں