پنجاب میں عالمی معیار کے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جا رہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی‘مریم نواز

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں – پنجاب میں عالمی معیار کے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں – کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں – پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ”کھیلتا پنجاب” پروگرام شروع کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں – نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں -سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سپورٹس فیسٹیول بحال اور ہریونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کرینگے- سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلبہ بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں