تحریر:مولا بخش بلوچ
شریف نیڈو 18 سال کا نوجوان اور ابھرتا ہوا فٹبالر کہ جس نے گذشتہ دو سالوں سے لیاری کی معروف اور تاریخی فٹبال ٹیم حیدری بلوچ فٹبال کلب کی نماٸندگی کرتے ہوٸے بہت کم عرصے میں اپنے بہترین کھیل کی بدولت شاٸقین فٹبال کے دلوں میں اپنے لٸے ایک مقام پیدا کرلیا ہے
لیاری کے دیگر بچوں کی طرح شریف نیڈو نے بھی بچپن سے ہی فٹبال سے دوستی کرلی تھی اور 5 سال کی عمر سے ہی یوتھ فٹبال ٹورنامنٹس میں اپنے کھیل کے جوہر دکھانے شروع کٸے۔ علی محمد محلہ کلری میں پیدا ہونے والے اس بچے نے اپنے علاقے کی یوتھ ٹیم بلوچ فاٸٹر یوتھ سے اپنے کھیل کا أغاز کیا اور کراچی کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والے یوتھ ٹورنامنٹس میں اپنی بہترین کارکردگی سے شاٸقین فٹبال کو متاثر کرنا شروع کیا اور پھر 14 سال کی عمر میں لیاری کی قدیم ٹیم بلوچ فاٸٹر فٹبال کلب ساٸوتھ میں رجسٹر ہوکر مختلف ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے شروع کٸے اور پر بہت ہی کم عرصے میں اس نوجوان فثبالر نے استاد قاسم سومار کی سرپرستی میں لیاری کی مشہور و معروف ٹیم حیدری بلوچ کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا شروع کیا اور لیجنڈ کوچ استاد قاسم سومار نے شریف نیڈو کی صلاحیتوں کو پرکھتے ہوٸے اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوٸے اپنی قاٸدانہ صلاحیتوں کو بروٸے کار لاتے ہوٸے اس نوجوان فٹبالر کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا شروع کیا اور اس نوجوان کے ٹیلنٹ أور فٹبال کےکھیل میں اس کی دلچسپی کو دیکھتے ہوٸے استاد قاسم سومار نے اس نوجوان کو حیدری بلوچ کی ٹیم میں رجسٹر کیا اور پھر 2024 سے لے کر اس نوجوان فٹبالر نے کراچی کے مختلف ٹورنامنٹس میں حیدری بلوچ کی نماٸندگی کرتے ہوٸے اپنے بہترین کھیل سے شاٸقین فٹبال کو اپنی جانب متوجہ کرنا شروع کیا۔ خاص کر تھارو لین گارڈن میں پاک بلوچ کے گراٸونڈ میں اس نوجوان نے حیدری بلوچ کی نماٸندگی کرتے ہوٸے کراچی کی اس وقت کی مضبوط ترین ٹیم شاہد میموریل کے خلاف سیمی فاٸنل میچ میں فیصلہ کن گول اسکور کرتے ہوٸے نہ صرف اہنی ٹیم کو فاٸنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ شاٸقین فٹبال کو بھی بڑی حد تک متاثر کیا
اس میچ کے بعد شریف نیڈو نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا بلکہ استاد قاسم سومار کی بہترین کوچنگ میں مختلف ٹورنامنٹس میں حیدری بلوچ کی نماٸندگی کرتے ہوٸے اپنی ٹیم کے لٸے متعدد گول اسکور کرتے ہوٸے ٹیم کی کامیابی میں اہم۔کردار ادا کیا اور حال۔میں ککری فٹبال اسیڈیم میں موسی لاشاری کی ٹیم کے خلاف فلاٸنگ کک کے ذریعے جس خوبصورت طریقے سے گول اسکور کیا اس نے شاٸقین فٹبال کو حیران کردیا
استاد قاسم سومار کے تراشے ہوٸے اس ہیرے کو أگے بڑھانے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنا بھرپور کرادار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لیاری کے اس ٹیلنٹ اور اس باصلاحیت نوجوان فٹبالر شریف نیڈو کو اس کا جاٸز مقام مل سکے اور وہ زیادہ سے زیادہ محنت کرکے ایک بہترین فٹبالر کی حیثیت سے فٹبال کی دنیامیں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرسکے

