تیسری دنیا کا المیہ

قادربخش بلوچ

کائنات بہت وسیع ھے دنیا کے مہزب ممالک کا اپنا الگ طرز زندگی ھے۔مہزب دنیا نہ صرف اپنے زاتی خواہشات کی تکمیل چاہتی ھے بلکہ وہ اپنے ملک کے ہر شہری کا بھر پور خیال رکتھی ھے۔مہزب دنیا میں نہ صرف انسانوں کا بلکہ ہر چرند پرند کا بڑی ذمہ داری سے خیالداری کی جاتی ھے۔۔الیکشن میں مقابلہ ہوتا ھے لیکن جو بھی جیت جاتا ھے اسے بھر مبارکباد دی جاتی ھے۔سیاست دانوں کو ان کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سراہا جاتا ھے۔اگر کسی نے اچھی کارکردگی دکھائی ھے تو وہ اچھے الفاظوں یاد کیا جاے گا۔۔سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔اس لئے سیاست دانوں کو سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرنا لازم ہے اور یہی یہاں کا رواج ھے۔۔کیچ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل پارٹی ھے جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔اور یہ عوام کے لئے کتنی متحرک ھے بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔نیشنل پارٹی کے رہنما ہمیشہ اپنی عوام کے ساتھ جڑے رہتے ہیں عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور انکے مشکلات کو حل کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔۔نیشنل پارٹی کا سنیٹر۔جان بلیدی۔ایسے گھٹن زدہ ماحول میں اپنے عوام کی بھلائی کے کاموں میں دن رات مصروف رہتے۔یہ ہر محاز پر بلوچستان کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں۔۔مسائل تعلیم کے ہوں صحت کے ہوں بجلی کے ہوں بلیدی صاحب ہمیشہ کوشاں ہوتے ہیں کہ مسائل حل ہوں۔بلیدی صاحب یہاں کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہیں۔یہی انکی خوبی ھے جان بلیدی زندگی کے سفر میں سیاست کے پر پیچ اور خاردار راستوں کے راہی رہے ہیں۔اس لئیے انہیں مشکلات پر قابو پانے کا ہنر بھی خوب اتا ھے۔جان جس ماہرانہ انداز میں بلوچستان کے پیچیدہ مسائل کو حل کر رہے ہیں یہی بلیدی صاحب کی صلاحیتوں کا بر ملا اظہار ھے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں