سٹی 42 : شبِ برات کے موقع پر سندھ بھر کے تمام سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے 4 فروری بروز بدھ تعطیل کا اعلان کردیا، شبِ برات (15 شعبان) کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سرکاری و نجی اسکول، کالجز 4 فروری کو بند رہیں گے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی تعلیم کے فیصلے پر 4 فروری کو تعطیل ہوگی۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے بھی شبِ برات کے موقع پر (بدھ 4 فروری کو) صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

