جمیرا انگلش سٹڈنگ سکول مناسہ دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں بیلٹ ایوارڈ سرمنی کی تقریب

مظفرآباد (این ین آئی)جمیرا انگلش سٹڈنگ سکول مناسہ دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں بیلٹ ایوارڈ سرمنی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبیدار میجر (ریٹائرڈ) عمر سعیدتھے مہمان خصوصی،علاقہ کے معززین اور بچوں کے والدین کی آمد کے موقع پر کراٹے ماسٹر محمد ذیشان عباسی کنونیر سپورٹس ونگ تحریک جوانان کشمیر، خرم لطیف عباسی پرنسپل ادارہ ہذا اور کراٹیکاز نے شاندار پرتپاک استقبال کیا۔عمر سعید نے ربن کاٹ کرتقریب کا افتتاح کیا۔کوچ محمد ذیشان عباسی کی نگرانی میں کراٹیکاز نے کورین کراٹے کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔عمر سعید اور دیگرمعززین نے کراٹیکاز میں وائیٹ بیلٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر صوبیدار میجرریٹائرڈ عمر سعید نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آج کے غیر یقینی حالات میں بچوں کے لیے خود دفاع کی بنیادی تربیت نہایت ضروری ہے کراٹے انہیں خطرات سے زہنی اور جسمانی تیاری دیتا ہے،تائیکوانڈو، جو کہ ایک مشہور کورین مارشل آرٹ ہے، کورین مارشل آرٹس نہ صرف بچوں میں سیلف ڈیفنس کی صلاحیتیں پیدا کرتا ہے بلکہ انہیں جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند اور متحرک رکھتا ہے۔ ایسے مشکل حالات میں جمیرا انگلش سٹڈنگ سکول کے اس اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹیکنک سیکھنے کے مواقع فراہم کریں۔ میں کرا ٹے ماسٹر محمد ذیشان عباسی کی محنتوں کو سراہتا ہوں جو انتہای محنت کے ساتھ بچوں کو مارشل آرٹس اور سیلف ڈیفنس سیکھا رہے ہیں۔کراٹے ماسٹر محمد ذیشان عباسی نے کہا کہ ہمارے کشمیر کے ننھے اسٹارز مختلف نیشنل اور انٹر نیشنل مقابلوں میں نمایاں کاگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشنز حاصل کر چکے ہیں۔میری والدین سے گزارش ہے کہ اگر آپ بھی اپنے بچوں کی زہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے فکر مند ہیں تو جیمرا انگلش سٹڈنگ سکول میں کراٹے کلاسز کا حصہ بنایں۔خرم لطیف عباسی پرنسپل ادارہ ہذا نے عمر سعید اور علاقے کے معززین،بچوں کے والدین کا کراٹیکاز کی حوصلہ افزای کے لیے سکول میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں