ایک قطرہ خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے،چیئرمین اقراہ بلڈ بینک طارق رفیق بلوچ

خاران/دالبندین (این این آئی) چیئرمین اقراہ بلڈ بینک اینڈ فاؤنڈیشن خاران طارق رفیق بلوچ اور چیئرمین بولان بلڈ بینک دالبندین محمد بخش بلوچ نے عالمی بلڈ ڈونر کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہآپکا دیا ہوا ایک قطرہ خون کسی کی زندگی بچا سکتا ہے 14 جون جو کہ عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے حوالے سے منائی جاتی ہے اس دن کی اہمیت و افادیت کو سمجھ کر ہمیں خون عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ خون کا عطیہ کرنا ایک عظیم اور بہترین عمل ہے جو نہ صرف ایک انسان کی جان بچا سکتی ہے بلکہ پوری انسانیت کو نئی ذندگی سنوارتی ہے ہر سال چودہ جون کو ایک مرتبہ پھر خون عطیہ کرنے والے عظیم انسانوں کیلئے یہ دن منایا جاتا ہے جو اپنے چند قطرے خون کے عطیہ کرکے معصوم زندگیوں میں جان ڈال دیتے ہیں ہم سب کو چاہیے کہ خون عطیہ کرنے کی اہمیت و افادیت کو جان کر اس نیک عمل میں اپنا حصہ ڈالیں خون عطیہ کرنا نہ صرف انسانیت کی خدمت ہے بلکہ جسمانی طور پر انسان کو صحت مند بناتا ہے اقراہ بلڈ بینک اینڈ فاؤنڈیشن خاران اور بولان بلڈ بینک دالبندین جو کہ کہی سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت تھیلسیمیا کے شکار بچوں اور مرد مریضوں ڈیلوری کیسسز اور کینسر و ڈائیلاسز کے مریضوں کو اپنی بساط اور کوشش کے مطابق ہروقت خون مہیا کر رہا ہے ڈائیلاسز کے مریضوں خون کی کمی کے شکار مریضوں اور ڈیلیوری کے دوران ضرورت پڑنے پر خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو ضلع خاران اور ضلع چاغی کے یہ فلاحی ادارہ بلا غرض و لالچ انکو خون مہیا کرنے کیلئے کوششیں کرتا ہے اور خاران اور چاغی کے رضا کار نوجوانوں ہمیشہ خون عطیہ کرکے انسانیت کی خدمت میں اقراہ بلڈ بینک اینڈ فاؤنڈیشن خاران اور بولان بلڈ بینک انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہے ہیں ضلع خاران اور چاغی کے باشعور نوجوان خون کی اہمیت کو سمجھ کر نہ صرف آج کے دن بلکہ ہر چھ مہینے بعد اپنا خون عطیہ کرکے معصوم پھول جیسے بچوں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اقراہ بلڈ بینک اینڈ فاؤنڈیشن خاران اور بولان بلڈ بینک دالبندین خون عطیہ کرنے والے اپنے تمام ڈونرز کا نہ صرف شکریہ ادا کرتی ہے بلکہ انہیں سلام پیش کرتی ہے جو ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ رہیں ہیں ان سماجء رہنماوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان بلخصوص رخشان ڈویڑن کے بلڈ بینکس کے لئیے بجٹ میں گرانٹ مختص کرے اور انسانیت بچانے والے ان اداروں کی حوصلہ افزائی کرکے انکے مشکلات و مسائل کم کرے اور ان اداروں کو زندہ رہنے کے لئیے فنڈز فراہم کرے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں