ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025ء،وزیر اعظم کا تین پاکستانی سکولوں کو جگہ بنانے پر خراج تحسین

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025ء میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نیورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاو س کالج پروگرام(جونیپر کیمپس)کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان سکولوں نے جدید نصاب، تحقیق، ٹیکنالوجی، ماحولیات، پسماندہ اور دیہی علاقوں کی ترقی کے حوالے سے اپنا نام بنایا ہے،ان تعلیمی اداروں نے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں،حکومت پاکستان ملک میں جدید تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں