کنراج میں یوفون فورجی سروس کی بندش، صارفین شدید مشکلات کا شکار

لسبیلہ(بیوروچیف)کنراج میں یوفون فورجی سروس کی بندش نے صارفین کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے یوفون کے سگنل تو دستیاب ہیں، مگر فورجی انٹرنیٹ مکمل طور پر غائب ہے۔ اس بندش کے باعث کئی لوگوں درپیش مسائل ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ایک دو دن کا نہیں بلکہ مسلسل برقرار ہے، مگر نہ یوفون انتظامیہ نے کوئی وضاحت دی ہے، نہ ہی مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور یوفون کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور کنراج میں یوفون کی فورجی سروس کو بحال کیا جائے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں