کوئٹہ(این این آئی) کمیونٹی آف ہومیوپیتھکس بلوچستان کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سی او ایچ کے صوبائی صدر ڈاکٹر رضاخان بابئی، نائب صدر ڈاکٹر سمیع الرحمان‘ پرنسپل نصرت ہومیو پیتھک کالج ڈاکٹر ندیم تاجک،ڈاکٹر نورین اصغر، ڈاکٹر محمد ہارون، ڈاکٹر احمد نواز، پریس سیکرٹری ڈاکٹر فرخ شہزاد ڈاکٹر شریف اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد عید الاضحی کی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ منانا اور ہومیوپیتھک طب کے شعبے میں کام کرنے والوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا تھا۔تقریب کے شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور صوبے میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی۔کمیونٹی آف ہومیوپیتھکس بلوچستان کے صدر ڈاکٹر رضا خان بابئی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات سے نہ صرف پروفیشنل تعلقات میں بہتری آتی ہے بلکہ لوگوں میں خوشی اور محبت کا پیغام بھی پہنچتا ہے۔ انہوں نے عید کی خوشیوں کو سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیاآخر میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

