وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور وزیراعظم کو لکھے خط پر بات چیت کی گئی۔
پارلیمنٹ ہاوس میں حکومتی وفد جس میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل نے محمود خان اچکزئی سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے خط پر مشاورت کی گئی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی گلہ شکوہ نہیں وزیراعظم خط کا جواب دے رہے ہیں اس پر بات چیت ہوئی۔
تاہم سیاسی حلقے اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کا وفد کل اپوزیشن لیڈرمحمودخان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں راجہ پرویزاشرف، نوید قمر، شیری رحمان اورسلیم مانڈوی والا شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی ودیگراہم امورپر مشاورت کی جائے گی، جمہوری اداروں کومؤثراورمضبوط بنانے کیلیے باہمی تعاون، مشترکہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائےگی۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی اوراپوزیشن کے درمیان پارلیمان کے اندراورباہرمشترکہ جدوجہد پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات کل صبح گیارہ بجے اپوزیشن چیمبرپارلیمنٹ ہاوس میں ہوگی،ذرائع

