جھل مگسی کو گیس کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز ہوگا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوبزادہ میر خالدحسین مگسی اور نوجوان قیادت عوامی لیڈر نوابزادہ میر جعفر خان مگسی کا تاریخی اقدام جھل مگسی کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کاآغاز کر دیا گیا بکرا ذبح کرکے میر جعفر خان مگسی نے منصوبے کا افتتاح کیا سویسدرن گیس کمپنی نے پائپ لائنز بچھائی کا کام شروع کردیا منصوبے سے ڈسٹرکٹ جھل مگسی کے تمام علاقوں کو گیس جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہوگی جس سے جھل مگسی میں ترقی خوشحالی کے ایک نیے دور کا اغاز ہوگا گیس کی فراہمی عوام کا درینہ مطالبہ تھا جوکہ مخلص قیادت نے پورا کرکے دکھایا گیس کی فراہمی سے ترقی بنیادی سہولتوں سمیت تمام افراد مستفید ہوسکیں گے جس سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اس موقع پر نوابزادہ میر خالد حسین مگسی اور نوابزادہ میر محمد جعفر مگسی نے کہا کہ وہ عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں جھل مگسی سمیت تمام حلقے کی ترقی اور خوشحالی ہمارا نصب العین ہے عوام کو دورجدید کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے ترقی کے ایک نے دور کاآاغاز ہوگا ہم علاقائی ترقی پر یقین رکھتے ہیں عوام کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہوئے ہیں ترقی امن بھائی چارے کا فروغ ہمارا وژن ہے عوام کے حقوق انکے مفادات کا تحفظ ہمیں سب سے مقدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں