سبی(این این آئی)ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر سبی بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ (BND) اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام نے گزشتہ روز کامیابی سے پیرنٹنگ ماہ سیمینار کا انعقاد کیا سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے کی جنہوں نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے۔ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر حاجی بلوچ نے بچوں کی نشوونما اور بہبود میں والدین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شیراز بلوچ نیوٹریشن آفیسر یونیسیف اور محترمہ بانو ارباب ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام نے پیرنٹنگ کے مہینے کی سرگرمیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیاسیمینار میں ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی،ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر عبدالقادر، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نصیر احمد، ڈی ایس او لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام محترمہ بانو ارباب، سی سی او مائیکرو مرجر محترمہ شبانہ، محترمہ رابعہ عزیز ایف سی کوآرڈینیٹر بی این پی سبی، ریاض احمد ڈیٹا آفیسر بی این پی پروگرام سبی،محترمہ سدرہ سراج اینتھروپومیٹری آفیسر بی این پی پروگرام سبی،صدام حسین ڈی این سی کچھی،اورنگ زیب سی بی او مائیکرومرجر،حافظ فرید ڈومکی مذہبی شخصیت، محترمہ منزہ نورین پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مل چانڈیو، اللہ بخش ڈی ایس وی سبی،ارسلان خان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایس آر آئی پی آغا خان پروجیکٹ،محترمہ عابدہ ہاشمی اے ڈی سی لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام،لیڈی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی کے ارکان اور کمیونٹی کے رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں علم کو بانٹنے، والدین کے مثبت طریقوں کو فروغ دینے، اور کمیونٹی میں خاندانوں اور بچوں کی مدد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا گیا اور پروگرام کے اختتام کے بعد ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

