پولیس ٹریننگ مراکز کو عالمی معیار تک لانا ہے، غلام نبی میمن

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں قائم سندھ پولیس کے مختلف ٹریننگ سینڑز میں جاری ترقیاتی/تعمیراتی امور اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور ابتک کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،ٹریننگ، فائنانس،اے آئی جیز اسٹیٹ منجمنٹ، ایڈمن،پرنسپل رزاق آباد،سعیدآباد ٹریننگ اسکولز نے بالمشافہ جبکہ دیگر مختلف ٹریننگ سینٹرز کے پرنسپلز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو پرنسپلز،پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد،رزاق آباد،سکرنڈ،شہدادپور،حیدرآباد،لاڑکانہ اور خیرپور نے متعلقہ پولیس تربیتی مراکز میں جاری ترقیاتی امور کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی آئی جی ٹریننگ نے بتایاکہ تمام پولیس ٹریننگ سینٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کو بنیادی سہولیات پینے کا صاف پانی،بہترین کھانا، رہائش اورصحت جیسی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔پولیس ٹریننگ سینٹرز میں مختلف سرکاری اداروں کے اہلکار بھی زیر تربیت ہیں۔پولیس ٹریننگ سینٹرز میں جم،میڈیکل ڈسپنسری،کچن کی موجودگی سمیت میٹھے پانی کے لیئے آر او پلانٹ بعداز مرمت و تنصیب فعال کیئے جاچکے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ پولیس ٹریننگ سینٹرز رزاق آباد اور حیدرآباد کے پرنسپلز اورساتھی عملے کے لیئے مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی کام اور سہولیات فراہم کرنے پر ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام اور شاباش کا اعلان کرتا ہوں۔ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے جوانوں کو قومی سطح پر پہلی پوزیشن کے حصول پر کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد دی جائیں۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ تمام ٹریننگ سینٹرز کا بذات خود دورہ کریں۔تمام سینٹرز میں جاری ترقیاتی امور اور پرنسپلز کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔ترقیاتی امور کی نا صرف فہرست ترتیب دیں بلکہ نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیں۔ہماری اولین ترجیح پولیس ٹریننگ سینڑز میں نئے ہاسٹلز کا قیام اور موجودہ ہاسٹلز کی تزئین آرائش/مرمت ہے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ ہمیں سہولیات اور تربیت کے اعتبار سے اپنے مراکز کو پہلے قومی اور بعداذاں بین الاقوامی سطح کے معیار تک لانا اور وسعت دینا ہے۔تربیت کے دوران اہلکاروں کو غیرنصابی اور کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیاں و مواقع فراہم کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ہمیں اپنے مراکز میں ذیرتربیت اہلکاروں کی پوشیدہ صلاحتیوں کے فروغ اور ان میں مذید نکھار لانیکی بھی کاوشیں کرنا ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں