اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہوں کی سخت تردید کی ہے۔ جاری بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ر آصف زرداری دو صدارتی مدت پوری کرنے والے پہلے سویلین صدر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری ہر مشکلات کے آگے ثابت قدم رہے ہیں،انہوں نے آمریت اور قید و بند کا سامنا کیا،ہمیشہ اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے جمہوری اقدار کو فروغ دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو صدارتی اختیارات دیئے۔ ہمایوں خان نے کہاکہ صدر زرداری نے ہمیشہ پاکستان کے امن و امان کے لئے سب سے پہلے قدم اٹھایا۔

