کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایوانِ بالا میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز دل کی تکلیف کے باعث پشاور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شبلی فراز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وہ ایوان بالا کے ایک فعال، باشعور اور سنجیدہ رہنما ہیں، ان کی پارلیمانی خدمات نہایت قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے شبلی فراز کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

