اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے کیس پر سماعت 14جولائی کو کرے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ای سی پی کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت 14جولائی کو ہوگی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پانچ سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین، جے یو آئی (ف)اور اے این پی کو نوٹس جاری کردیئے۔علاوہ ازیں، الیکشن کمیشن نے مذکورہ جماعتوں کے 71امیدواروں کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

