اسلام آباد(این این آئی)ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ44لاکھ28 ہزار 577 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیے۔الیکشن کمیشن کے اعداد وشمارکے مطابق ملک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 13کروڑ 44لاکھ 28ہزار 577تک جا پہنچی ہے۔ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد سات کروڑ 21لاکھ 24ہزار 209جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 23لاکھ 4ہزار 368ہے۔ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12لاکھ 7ہزار287ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات کروڑ 65لاکھ 63ہزار 243ہو گئی ہے۔بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 56لاکھ 13ہزار 371ہو گئی ہے۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ81لاکھ 70ہزار 274ہوگئی ہے۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو کروڑ 28لاکھ 74ہزار 402تک پہنچ گئی ہے۔

