ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے،حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے، تنخواہوں میں اضافے اور سینیٹ نشستوں کے معاملے پر سب اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر سب الگ ہو جاتے ہیں۔ہفتہ کو میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز موجود نہیں، جماعت اسلامی نے بجلی، گیس، پیٹرول اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف احتجاج کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ چینی مافیا سرگرم ہے، چینی ایکسپورٹ کیوں کی گئی، 89شوگر ملز میں سے 90 فیصد ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی ہیں، شوگر ملز والے اپنے مفادات کیلئے ایک ہیں، ہر حکومت میں اس مافیا کو مراعات ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ(آج) اتوار کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے ہوں گے، ہر 15دن کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں، عالمی مارکیٹ کی کمی کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچتا۔امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ آر ایل این جی کی قطر کے ساتھ معاہدوں میں پاکستان کی صورتحال کا خیال نہیں رکھا گیا، انڈسٹری کے لوگ کہتے ہیں ہمیں گیس امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں