آزادی مارچ کے 2مقدمات میں علی امین گنڈا پور اور شفقت محمود طلب

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں علی امین گنڈا پور اور شفقت محمود کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف آزادی مارچ کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی،سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے کی،عدالت میں علی امین گنڈا پور اور شفقت محمود کا چالان پیش کیا گیا،عدالت نے دونوں ملزمان کوطلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے،جبکہ غیرحاضرملزمان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،آزادی مارچ سے متعلق دونوں کیسز کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی گئی،یہ مقدمات تھانہ بارہ کہو میں درج ہیں جن میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں