لاہور(این این آئی)پنجاب کابینہ نے اندرون شہر 6 انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی ہے جن پر مجموعی طور پر 31ارب 50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگرانڈ پارکنگ پلازہ 5ارب 20کروڑ روپے میں تعمیر ہوگا،شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا،ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ پر5ارب 20کروڑ روپے،دہلی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ پر6ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔بھاٹی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 2ارب روپے جبکہ شاہ عالم گیٹ انڈرگرانڈ پارکنگ پلازہ 5ارب 20کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا۔پلازوں کومحکمہ سی اینڈ ڈبلیوبنائے گا،ان منصوبوں کا مقصد اندرون شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔

