ویب ڈیسک: یومِ علیؑ کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 11 مارچ 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ۔
یومِ علیؑ کے موقع پر 11 مارچ 2026 کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق یومِ علیؑ پر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 21 رمضان کو یومِ علیؑ کی مناسبت سے تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کااعلان ہوگیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24مارچ سے 27مارچ تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیاہے۔

