پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اعلیٰ قومی اعزاز (نشان امتیاز)ملنا پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے فخر کی بات ہے،سردارسربلند جوگیزئی

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اعلیٰ قومی اعزاز (نشان امتیاز)ملنا پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے فخر کی بات ہے جس پر چیئرمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو انکی غیر معمولی سفارتی خدمات پر نشان امتیاز ملنے پر پارٹی چیئرمین اورکارکنوں کو مبارکبادپیش کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کو اعلی قومی اعزاز ملنا قابل فخر ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی خدمات کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اعلی اعزاز نہ صرف ملک بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے بھی باعث فخر ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑابلاول بھٹو پہلے واحد نوجوان لیڈر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر سفارتی وفد کی کامیاب سربراہی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی جدوجہد اور قومی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستان کی نوجوان قیادت کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمنٹ کے وفد نے یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں جاکر بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈہ اور پاکستان پر حملے کے بارے میں دنیا کو آگاہ کیا جس کی وجہ سے دنیا کے سامنے بھارت کااصل چہرہ سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بہترین سفارتی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیازدیا جس پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں