اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی شعبے سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے توانائی کے شعبے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اور ہدایت کی کہ عوام کو توانائی قابل استطاعت قیمت پر فراہم کرنا یقینی بنایا جائے۔جمعہ کو نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارت پٹرولیم کے حکام نے پاکستان میں مجموعی توانائی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور شعبے کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے توانائی کے وسائل کی دریافت اور پیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو توانائی قابل استطاعت قیمت پر فراہم کرنا یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان توانائی اور معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ملکی اقتصادی ترقی میں اس شعبے کے زیادہ سے زیادہ پیداواری کردار ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجلاس میں وزیر پٹرولیم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، دوحہ میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ اور پٹرولیم ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں