وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت‘زیرحراست افراد کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جن کو اسرائیل نے غیرقانونی حراست میں لیاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جارہے ہیں، یہ بربریت بند ہونی چاہیے، امن کو موقع دینا چاہیے۔ انسانی امداد مستحق افراد کو پہنچنی چاہیے۔دوسری جانب ترکیہ نے بھی فلوٹیلا کو روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو دہشتگردی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں