پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر کی دعوت پر گذشتہ شب اسلام آباد میں اٹلی کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے اطالوی سفیر اور دیگر مہمانوں کیساتھ اٹلی کے قومی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اطالوی سفیر ماریلیا ارمیلن کو اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے اطالوی حکومت و اطالوی عوام کو انکے قومی دن پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اٹلی اور خیبرپختونخوا پرکشش سیاحتی مقامات اور تاریخی ثقافت کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان 75 سال پر محیط سفارتی و سیاسی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تاررڑ،اراکین پارلیمنٹ،سیاسی شخصیات، سفارتی اہلکاروں، کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

