نیشنل پارٹی رہنما مخدوم ایوب قریشی کا سرتاج گچکی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کراچی(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم ایوب قریشی نے نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے جنرل سیکریٹری سرتاج گچکی کے نام اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہمیں آپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا ہے ہم خداتعالیٰ سے
مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا گو ہیں الله پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، آپ اور آپ کے خاندان کو اس غم عظیم کو برداشت کرنے کی طاقت دے آمین.

اپنا تبصرہ بھیجیں