ڈاکٹر عشرت االعباد کا میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پرحملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کوخراج تحسین

کراچی (این این آئی)سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الہندوستان کے خود کش بمباروں کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام تحسین اور جان پر کھیل کر خود کش بمباروں کی اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو سلام عقیدت پیش کیا ہے۔دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پراکسی وار اور افغانستان کو استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی کی کوششوں پر پوری قوم کو اپنی افواج کے شانہ بشانہ ان تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ سیکورٹی فورسز نے پریڈ کے دوران بڑے حادثے کو جس طرح جانیں دے کر محفوظ کیا شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان کو فیلڈ مارشل اور تمام فورسز پر فخر ہے اور میں وفاق سے نیشنل ایکشن پلان اور صوبوں سے اپیکس کمیٹیوں کے اجلاس بلا کر فوری دہشت گردی کی سرکوبی کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ میں تمام شہدا کو خراج عقیدت اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے پوری قوم کو تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر اور تقسیم در تقسیم کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں