وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب سرسبز پنجاب وژن کے تحت ڈی سی عمران علی فیلڈمیں  پوری طرح متحرک

قصور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب سرسبز پنجاب وژن کے تحت ڈی سی عمران علی کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں پوری طرح متحرک، ڈپٹی کمشنر کا قصور میں ستھرا پنجاب و سرسبز پنجاب مہم کابراہِ راست معائنہ کیلئے موڑ بابا کمال چشتی اور مین فیروزپور روڈ کا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی دھلائی اور اربن پلانٹیشن کی مہم کا جائزہ لیا۔ ڈی سی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر قصور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایل ڈبلیو ایم سی ودیگر محکموں  کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے ٹیموں کی کارکردگی کا براہِ راست جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے معیار، سڑکوں کی دھلائی کے عمل اور پودوں کی درست شجرکاری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کاکہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہر کو صاف، خوبصورت اور سرسبز بنانے کیلئے تمام محکمے مکمل الرٹ اور فرض شناسی سے کام کر رہے ہیں۔شہری ماحول کے تحفظ اور شہر کی خوبصورتی کیلئے صفائی مہم اور شجرکاری میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔ علاوہ ازیں ڈی سی نے مصطفی آباد میں پہلے کچرا پھینکنے والے مقامات اور تجاوزات سے متاثر ہونے والے علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔ جہاں اب شجرکاری، صفائی اور بحالی کا کام جاری وہاں  سڑک کنارے ٹف ٹائلیں بچھانے، سرہالی روڈ پر زیر تعمیر نالے، نالوں کی صفائی اور تجاوزات ہٹانے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار دونوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے سکولوں  کے سامنے جاری زبیراکراسنگ کے کام کا جائزہ لینے کیلئے مصطفی آباد کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ کے معیار اور پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں