صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
پنجاب کے ایک ہزار سکولوں میں کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انٹر سکول مقابلہ جات سے ایک ہزار باصلاحیت بچوں کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان کیا گیا ۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام گراس روٹ لیول سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انٹر سکول مقابلوں کے مختلف مراحل میں پنجاب سے 25 لاکھ بچے شرکت کرینگے۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے کہا جہاں گراؤنڈ موجود نہیں، وہاں چھوٹے سپورٹس کورٹس بنائے جائیں گے،پنجاب میں پہلی بار یونین کونسل سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈز تیار کیے جائیں گے،سکول گراؤنڈز شام کے اوقات میں عام شہریوں کے لیے بھی کھلے رہیں گے،پنجاب اسپورٹس بورڈ اپنی کرکٹ ٹیم بنانے جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ایک ہزار سکولز میں ٹیچنگ انٹرنز فراہم کیے جائیں گے، صرف کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی انٹرنز تعینات کیے جائیں گے،
خواتین اور بچیوں کو کھیلوں میں برابری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، بچیوں کے لیے ان ڈور اسپورٹس سہولیات یقینی بنانا ہوں گی۔

