جنید ریاض:فیز تھری میں ٹھیکے پر دیے گئے سکولوں کے ہزاروں اساتذہ تبادلوں کے لیے پریشان ہیں، کیونکہ 2 ماہ گزرنے کے باوجود آؤٹ سورس سکولوں کے اساتذہ کے تبادلے تاحال نہیں ہوسکے۔
ذرائع کے مطابق فیز تھری میں 2682 سکولز ٹھیکے پر دیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 5 ہزار اساتذہ تعینات تھے۔
اس وقت تمام اساتذہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈسپوزل پر ہیں، جبکہ سینکڑوں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تبادلوں پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد مذکورہ اساتذہ کو قریبی سکولوں میں تعینات کیا جائے گا .

