کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں نئے صوبے بنانے کا چرچا ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے بڑی سیاسی جماعتوں اور مذہبی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے آنے سے پہلے سندھ میں میر تالپوروں، بلوچستان میں خوانین اور پنجاب میں رنجیت سنگھ کی سلطنت قائم تھی جن میں موجودہ کے پی کے کا بڑا حصہ بھی شامل تھا اور بلوچستان کے پشتون علاقوں کو معاہدہ گندمک کے تحت جو اس وقت کے افغان حکمرانوں پر مسلط کیا گیا تھا کو افغانستان سے کاٹ کر برٹش بلوچستان کا نام دیا گیا اور ان میں ریاست قلات کے بعض علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ان تاریخی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے میر غوث بخش بزنجو کہتے تھے جن کو آپ صوبے کہتے ہیں وہ انتظامی یونٹس نہیں ہیں بلکہ تاریخی وحدتیں ہیں اور ہر تاریخی وحدت اپنی صدیوں پرانی جداگانہ تاریخ،جغرافیہ، ثقافت اور زبانیں رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف اور صرف عوام کو ہے بند کمروں میں بیٹھ کر صوبوں کو درجنوں انتظامی یونٹس میں تبدیل کرنے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کسی صوبے کی بڑی آبادی یا طویل رقبہ نہیں بلکہ بیڈ گورننس،کرپشن، لوٹ مار اور شاہانہ طرز حکمرانی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بلوچستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
- پولیس کا چوری کی وارداتوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 روز میں 6 مشتبہ افراد گرفتار، ایس ڈی پی او
- ماڈرنائزیشن کی جانب حب ماسٹرپلان اہم منصوبہ ہے شہری آبادی کو سہولیات فراہمی فیزیبلٹی اس میں شامل کی گئی ہے ماسٹر پلان پراجیکٹ پر کام کسی صورت نہیں رکناچاہیے،کمشنر سائرہ عطاء
- کوئٹہ کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
- آٹے کی قیمتیں روز بروز عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر فوری قابو پایا جائے،مولانا عبدالرحمن رفیق
- نئے صوبے بنانے کا اختیار صرف اور صرف عوام کو ہے،سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو
- محکمہ آبپاشی بلوچستان کے سرکاری اثاثے مبینہ کم قیمت پر نیلام، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا، ڈپٹی ڈائریکٹر طلحہ بگٹی گرفتار
- سانچ: اوکاڑہ کی ’نایاب علی‘ایک ملاقات سے قومی اعزاز تک کا سفر
- ایک تیل کے زور پر دوسرا تیل نکالنا
- دانش کے ذخیرے… (2)

