جعفرآباد(این این آئی) ڈپٹی کمشنر جعفر آباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی۔ اجلاس کے دوران دو امیدواروں کے کاغذات کو درست قرار دے کر ڈپٹی کمشنر خالد خان نے انہیں ان کی جائے تعیناتی کے آرڈرز جاری کر دیے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے درجنوں امیدواروں کے تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تفصیل سے چھان بین کی، جس کے نتیجے میں 14 امیدواروں کے کاغذات جعلی ثابت ہوئے۔ بوگس اور غیر تصدیق شدہ سرٹیفکیٹس رکھنے والے افراد کے آرڈرز فوری طور پر منسوخ کر کے انہیں ٹرمینیٹ کر دیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خلیل احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے واضح کیا کہ جعلی اسناد رکھنے والوں کے لیے محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں، حقدار اور باصلاحیت امیدواروں کو ہی مکمل میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویریفکیشن کا عمل مکمل ہونے تک کسی بھی امیدوار کو مستقل طور پر تعینات نہیں کیا جائے گا اور ہر سطح پر جعل سازی کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری کے لیے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں تاکہ علاقے میں تعلیمی معیار کو بلند کر کے ترقی، خوشحالی اور علم کی روشنی کو عام کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ محکمہ تعلیم کو جعلی عناصر سے پاک کر کے اہل اور باصلاحیت افراد کو آگے لایا جائے گا تاکہ نسلِ نو کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بھوتانی برادران کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہارِ افسوس
- ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالواود خان سنجرانی کی قیادت میں جشن آزادی کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد
- انٹری لسٹ میں اضافہ کرکے اسے 3000،تمام متاثرہ و مستحق افراد کو شامل کیا جائے، عبداللہ رضا عابد نوتانی
- بلوچستان،مائننگ میں کام کرنیوالی کمپنیوں میں مقامی، اہل، تجربہ کار،قانونی طور پر رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کو ترجیح دی جائے، آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چاغی
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تاریخ کا انقلابی قدم ہے،لیاقت اقبال راجپوت
- سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس
- آزادی بڑی نعمت،قدر کرنی چاہئے،چوہدری نعیم کریم
- 79واں یوم آزادی نئی نسل کیلئے مشعل راہ،بزرگوں کی عظیم قربانیاں کو اجاگر کرنے کادن ہے،سردارسربلندجوگیزئی
- بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں،میر سرفراز بگٹی

