ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا صرف پرائیویٹ سکول آنرزکورجسٹریشن جاری کرنے کافیصلہ

لاہور (این این آئی) پرائیویٹ سکولز کی جانب سے جعلی بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس انکشاف کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا صرف پرائیویٹ سکول آنرز کو رجسٹریشن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا،پرنسپل یا ہیڈ ٹیچرز کو رجسٹریشن یا تجدید نہیں دی جائے گی۔سکول آنرزکورجسٹریشن کے لئے دی گئی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروانا ہوگا،سکول آنرز کو بیان حلفی میں تمام دستاویزات اصلی ہونے کے حوالے ذمہ داری لینا ہو گی۔قواعدوضوابط پرعملدرآمدنہ کرنے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن یا تجدید روک دی جائیں گی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ دنوں 100 سے زائد پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کروایاگیاتھا۔تاحال اس حوالے سے ابھی تک ایک بھی پرائیویٹ سکول کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی جاسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں