پبی (این این آئی)پریس کلب اور محکمہ تعلیم پبی سب ڈویژنل ایجوکیشن کے زیر اہتمام کے استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئی پریس کلب میں منعقد تقریب کے مہمان خصوصی اے اے سی پبی فیاض احمد اور دوسری تقریب گورنمنٹ ہرائمری سکول نمبر2 پبی زیر صدار ت ایس ڈی ای او سہیل درا نی منعقد ہوابعد میں ریلیاں نکا لی جس میں اساتذہ طلباء، علمائے کرام سول سوسائٹی، نوجوانوں تاجران ایس ایچ او پبی ا شفاق احمدمحکمہ مال، ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں ریسکیو1122 اہلکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شر کت کی ریلیوں میں کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی جس سے اے اے سی پبی فیاض احمد ایس ڈی ای او پبی سہیل درا نی گو ہر ایوب گرداورمحمد الیاس حاجی اورنگزیب گوہر رحمان گو ہر مولانا محب اللہ شاہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کا جذبہ دیدنی ہے، ہر آنکھ کشمیریوں سے محبت کا پیغام دے رہی ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔شرکائنے دو ٹوک اعلان کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔شرکاء نے دو ٹوک اعلان کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔

