وکلاء نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفیٰ کی حمایت کا اعلان کیا

کوئٹہ (نمائندہ ) ملک میں 26 ویں اور 27 ویں تحریک کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے علی احمد کرد اور راحب خان بلیدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو انتہائی معزز اور معتبر جج صاحبان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے 26ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف جس سے سپریم کورٹ کے وقار کو ایک زبردست دھچکہ لگا ہے, احتجاجا استعفی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس جرات مندانہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی سپریم کورٹ آف پاکستان کے وقار کیلئے ان دو معزز جحج صاحبان کا استعفی ہماری آزاد عدلیہ کے جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جسے ہم اور ملک بھر کے وکلاء نمائندگان زبردست خیر مقدم کرتے ہیں بیان میں کہا کہ پاکستان اس وقت آئینی بحران کا شکار ہے عدلیہ کی آزادی سلف ہوچکی ہے جعلی پارلیمنٹ کے ذریعے عدلیہ کو مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر مکمل طور پر ایگزیکٹوو کے کنٹرول میں رکھا گیا ہے 26 ویں آئینی ترمیم اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد وکلاء کی جاری آزاد عدلیہ کی تحریک اپنے عروج پر ہے ان دو معزز معتبر جج صاحبان جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفی آئین کی بالادستی آزاد عدلیہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور وہ تاریخی طور پر ہیرو ججز کے نام سے جانے جاینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں