اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل عون چوہدری نے ملاقات کی جس میں وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

