اسلام آباد(رپورٹر) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف جاری ٹرائل عارضی طور پر روکنے کا حکم دیا۔ حکم امتناع جاری ہوتے ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اعتراض اٹھایا، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے واضح کیا کہ کسی کو بولنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکلاء اپنی اسٹریٹجی کے ساتھ کیس لڑیں گے اور ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ “ایک دن میں ایمان مزاری کو پھانسی نہیں چڑھا سکتے، قانونی عمل اپنا وقت لے گا۔”
عدالتی حکم کے مطابق کیس کی اگلی سماعت 16 دسمبر کو ہائیکورٹ میں ہوگی۔

