نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،حیدر خان اچکزئی

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے صوبائی کوارڈی نیٹر حیدر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے نوجوانوں کو اگر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی حیدر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس مرتبہ نوجوانوں اور طلبا کیلئے مختلف اسکیمات کے مد میں 200ارب رکھے ہیں جو نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ان کی توجہ کے بدولت نوجوانوں میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کا جستجو روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ حب کے زریعے اب تک سولہ لاکھ نوجوان رجسٹر ہوئے ہیں اور روانہ کے بنیاد پر ہزاروں رجسٹریشن ہورہی ہے بلوچستان کو کوئٹہ نہیں سمجھا جائیگا بلوچستان کے ہر ضلع تک وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو وسط ملے گی اورہنگامی دورے کر کے وہاں کی ٹیموں کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں یہ پیغام عام کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں