بلوچستان میں خصوصی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے: وجہیہ قمر

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان ایک وسیع و عریض صوبہ ہے یہاں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں بہت سارے چیلنجز کاسامنا کرنا پڑتاہے زبان و سماعت اور بصارت سے محروم خصوصی بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کوئٹہ میں ڈیف ریچ سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ ایک ایسے ملک جہاں اسکول جانے کی عمر کے 10 لاکھ سے زیادہ بہرے بچوں میں سے 5 فیصد سے بھی کم بچے رسمی تعلیم حاصل کررہے ہیں بلوچستان میں اس کی شرح اور کم ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ بلوچستان میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے لئے انفرا سٹرکچر کی کمی ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے آج پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ (PPAF)، فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن (FESF) اور محکمہ سماجی بہبود، حکومت بلوچستان کے درمیان مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس میں کوئٹہ میں ڈیف ریچ سینٹر آف ایکسی لینس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ یہ مرکز موجودہ ڈیف ریچ سکول کوئٹہ میں قائم کیا جائے گا، جو اس وقت محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام ہے اور 347 بہرے طلباء کی خدمت کر رہا ہے۔ پی پی اے ایف کی فنڈنگ، ایف ای ایس ایف کی تکنیکی مہارت، اور حکومت بلوچستان کی آپریشنل سپورٹ کے ساتھ، یہ مرکز صوبے کے دور دراز اضلاع میں مستقبل مراکز قائم کرنے کے لیے بہترین عملی بورڈ کے نمونے کے طور پر کام کرے گا۔ مفاہمت نامے کے تحت مرکز کو مضبوط بنانے اور اس کی طویل مدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزید جامع معاشرے کی تعمیر اور غربت کے خاتمے کے لیے تعلیم کو فروغ دینے کے لیے تمام شراکت داروں کی اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مراکز ہمارے عزم کی نمائندگی کرتے ہیں کہ ہم کسی بچے کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جامع اور ہنر مند تعلیم سب کے لیے ایک حقیقت بن جائے”۔ تقریب میں ولی محمد نورزئی، پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود، حکومت بلوچستان کے نمائندے کے طور پرشرکت کی۔ اس موقع انھوں اپنے خطاب میں کہا کہ یہ مرکز بلوچستان میں خصوصی بچوں کی جامع تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ قابلیت سے قطع نظر ہر بچے کی ترقی کے لیے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس تاریخی اقدام میں شامل تینوں تنظیموں نے شمولیت، سماجی ترقی اور ادارہ جاتی عزم کے جذبے کے مطابق اپنے وژن کا اشتراک کیا ہے۔ پی پی اے ایف کے سی ای او جناب نادر گل بڑیچ نے اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شراکت داری سے ہم سب ملکر خصوصی بچوں کی تعلیمی مراکز و دیگر انفرا سٹریکچر بہتر بناسکتے ہیں، سی ای او نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ بلوچستان میں بہرے بچوں کو سیکھنے، پڑھنے اور قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے مواقع فراہم کرسکتے ہیں تعاون کی اہمیت زور دیتے ہوئے، FESF کے بانی اور پروگرام کے ڈائریکٹر مسٹر رچرڈ کیری نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر بلوچستان کے عصمت اللہ پی پی اے ایف کے مرکزی عہدیدارا بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں