14اگست کا دن ہمیں 1947ء کی اس عظیم قربانی کی یادددلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر ایک آزاد ریاست حاصل کی،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق

کوئٹہ(این این آئی)سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کااہتمام کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کی اس تقریب میں رجسٹرار زینب اکرم ینی فیکلٹی لیکچرارز، ایڈمن اسٹاف،ایس بی کے ماڈل اسکول کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیاگیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیاگیا تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست ہماری آزادی کا دن ہے یہ دن ہمیں 1947ء کی اس عظیم قربانی کی یادددلاتا ہے جب ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی دے کر ایک آزاد ریاست حاصل کی جہاں ہم نے اپنے دین ثقافت اور اقدار کے مطابق زندگی گزارسکیں اس دن کی اہمیت صرف جشن منانے تک محدود نہیں بلکہ یہ ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا ہم آج بھی ہم خوابوں کو پورا کررہے ہیں جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے لئے دیکھے تھے آزادی صرف جھنڈا لہرانے کا نام نہیں بلکہ اس کا مطلب آزادی سے جینے سچ بولنے اور انصاف حاصل کرنے کا حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ چودہ اگست صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے یہ دن ہمیں یاددلاتا ہے کہ پاکستان کو آزاد رکھنا اب ہماری ذمہ داری ہے یوم آزادی صرف ایک جشن کا نام نہیں بلکہ یہ ہمارے قومی عزم کی تجدید کا دن ہے ہمیں اس دن محض گانے جھنڈے یا آتش بازی تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ ایک قوم بن کر سوچنا اور عمل کرنا چاہیے تقریب کے اختتام پر ریلی شہدا چوک پر پہنچ کر ملی نغمے گائے گئے اور اختتام پذیر ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں