ہر بچے کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں جو ایک تشویشناک صورتحال ہے، لیکن مشکلات کے باوجود حکومت بلوچستان ہر بچے تک تعلیم کی روشنی پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہر بچے کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (اے ایل پی) کے تحت فارغ التحصیل طلباء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے یونیسف اور ناروے کے تعاون سے جاری اس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین منصوبہ ہے اور اسے پورے صوبے تک وسعت دی جانی چاہیے۔تقریب میں اے ایل پی کے فارغ التحصیل طلباء میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ طلباء کو تحائف بھی دیے گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، جامعات کے وائس چانسلرز، اور یونیسف کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔گورنر نے کہا کہ صوبے کے کئی اضلاع میں موجود سرکاری اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے، لیکن حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں، مگر گاؤں کی سطح تک تعلیم پہنچانا ایک چیلنج ہے،محکمہ تعلیم بلوچستان کے شہر انتظام یونیسف اور ناروے کے تعاون سے اے ایل پی کے ذریعے اب تک پرائمری سطح پر 665 اور مڈل سطح پر 294 بچے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ سب کے لیے تعلیم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اے ایل پی سینٹرز کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گااعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کی شرح خواندگی صرف 42 فیصد ہے، جبکہ خواتین کی خواندگی محض 33 فیصد ہے۔ صوبے میں 5 سے 16 سال کے تقریباً 29 لاکھ 40 ہزار بچے اب بھی اسکول سے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں